جشن آزادی ، کنسرٹ ، دنگل ، ریلیاں ، لاہور میں کب اور کہاں تقاریب ہونگی ؟ شیڈول سامنے آگیا

لاہور( پنجاب پوسٹ ) صوبائی دارالحکومت لاہور میں جشنِ آزادی 2026 بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ منانے کے لیے رنگا رنگ تقریبات کا شیڈول حتمی کرلیا گیا ہے۔ شہر میں 9 سے 23 اگست تک مختلف کھیلوں، ریلیوں، میوزیکل پروگرامز اور دیگر تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔

جشنِ آزادی کی تقریبات کا آغاز 9 اگست کو سائیکل ریلی سے ہوگیا، جبکہ 10 اگست کو ڈیفنس میں موٹر بائیک ریلی کا اہتمام کیا جائے گا۔ 11 اگست کو نشتر پارک اسپورٹس کمپلیکس میں کراٹے ٹورنامنٹ ہوگا، جہاں میٹ ریسلنگ اور پاور لفٹنگ کے مقابلے بھی منعقد کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : جشن معرکہ حق ، سرگودھا میں سیمینار اور ریلی کا اہتمام

جشنِ آزادی کے موقع پر لاہور شہر بھر میں شاندار چراغاں کیا جائے گا۔ ٹاؤن ہال میں خصوصی لیزر شو پیش کیا جائے گا، جبکہ لبرٹی چوک پر بھی خصوصی انتظامات کیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق 13 اگست کو لبرٹی چوک میں میگا کنسرٹ اور شاندار آتش بازی کا اہتمام ہوگا، جبکہ 14 اگست کو نیشنل اسکواش چیمپئن شپ کا انعقاد کیا جائے گا۔ اسی روز حضوری باغ میں پروقار پرچم کشائی کی تقریب بھی منعقد ہوگی۔

جشنِ آزادی کی تقریبات کا اختتامی ایونٹ 23 اگست کو ’’دنگل‘‘ ہوگا۔ اس دوران لاہور کو سبز ہلالی پرچموں اور برقی قمقموں سے سجایا جائے گا جبکہ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں کو بھی پرچموں اور روشنیوں سے آراستہ کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں : بابا فرید کی یاد میں دیسی کشتی مقابلے، گونگا پہلوان سمیت کئی پہلوانوں کی کامیابی

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے