بابا فرید کی یاد میں دیسی کشتی مقابلے، گونگا پہلوان سمیت کئی پہلوانوں کی کامیابی

لاہور ( پنجاب پوسٹ ) ریسلنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام بابا فرید کی یاد میں دیسی کشتی مقابلوں کا انعقاد کیا گیا، مقابلے شہباز شریف اسٹیڈیم چائنہ سکیم میں منعقد ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق دیسی کشتی کے مقابلے پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کے صدر چوہدری ارشد ستار کی ہدایت پر کرائے گئے، جن میں بڑی تعداد میں پہلوانوں نے شرکت کی۔

مقابلوں میں گونگا پہلوان نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے اپنی کشتیاں جیت لیں، جبکہ ماما پہلوان، حسن پہلوان اور حسین پہلوان بھی کامیاب رہے۔ مجموعی طور پر 40 چھوٹی بڑی کشتیاں ہوئیں جنہوں نے شائقین کو خوب محظوظ کیا۔

مقابلوں کی نگرانی مہر اکرم المعروف کالا پہلوان نے کی، جنہوں نے ہر کشتی کے فاتح پہلوان کو نقد انعامات سے بھی نوازا۔

ان مقابلوں کے انعقاد میں شمالی لاہور ریسلنگ یونین نے بھرپور معاونت فراہم کی۔ اس کے علاوہ حاجی منیر، وحید پہلوان قینچی والے، تنویر سنیارا، مہر وقاص پہلوان، مہر شہزاد پہلوان، خلیفہ حاجی مٹھو، لالہ شاہد، فرید علی پہلوان، ببا پہلوان، مالو پہلوان، ہیرا بلوچ اور عامر بلوچ نے بھی انتظامات میں حصہ لیا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے