سرگودھا ( پنجاب پوسٹ)سپورٹس ڈیپارٹمنٹ سرگودھا کے زیرِ اہتمام ای لائبریری سرگودھا میں“معرکہ حق”اور“بنیان مرصوص”کے حوالے سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا،
جس میں وطنِ عزیز کی سلامتی، پاک فوج کی قربانیوں اور قومی یکجہتی کے موضوعات پر خصوصی گفتگو کی گئی
تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر آفیسر ملک عامر شہزاد اور ایس ڈی پی او ملک فضل قادر تھے، جن کا استقبال ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر میڈم صائمہ منظور اور ڈویژنل سپورٹس آفیسر رانا ندیم انجم نے کیا۔
تقریب میں طلبہ و طالبات، کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاک فوج وطنِ عزیز کی سلامتی کی ضامن ہے اور ہماریی بہادر فوج نے ہمیشہ دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا ہے۔














