شہری قیمتی سامان اور نقدی ریسٹ ایریا میں بھول گیا، 130 پر کال کے بعد سامان موٹروے پولیس نے اصل مالک کے پاس کیسے پہنچایا؟

سکھیکی( پنجاب پوسٹ) موٹروے پولیس نے شہری کا گمشدہ قیمتی سامان تلاش کرکے واپس کردیا

سکھیکی سروس ایریا میں شہری کا قیمتی سامان سے بھرا بیگ گم ہوگیا، جس میں لیپ ٹاپ، آئی پیڈ، ادویات اور اہم دستاویزات موجود تھیں۔

موٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق شہری نے بیگ گم ہونے کی اطلاع ہیلپ لائن 130 پر دی، جس پر موٹروے پولیس کے افسران نے سکھیکی سروس ایریا پہنچ کر بیگ اور اس میں موجود سامان تلاش کیا۔

یہ بھی پڑھیں :موٹروے پولیس کی ، 10 لاکھ روپے، 1200 امریکی ڈالر، آئی فون اور دیگر اہم دستاویزات اصل مالک کے حوالے

ترجمان کے مطابق لاکھوں روپے مالیت کا سامان قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد اصل مالک کے حوالے کردیا گیا۔سامان واپس ملنے پر شہری نے موٹروے پولیس کی بروقت کارروائی اور خدمات کو سراہتے ہوئے افسران کا شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں :سرگودھا: ڈی آئی جی موٹروے پولیس کا سیال موڑ سیکٹر کا دورہ، افسران کو اہم ہدایات

موٹروے پولیس سنٹرل ریجن کے ترجمان سید عمران احمد کے مطابق شہری نے افسران کی دیانت داری اور فرض شناسی کو سراہا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے