جڑواں بیٹیوں کے جڑواں نمبر، ٹریفک وارڈن کی شہزادیوں نے سب کو حیران کردیا

لاہور (پنجاب پوسٹ) ٹریفک وارڈن عمران منیر کی جڑواں بیٹیوں نے میٹرک امتحان میں یکساں نمبر حاصل کرکے شاندار اور منفرد اعزاز اپنے نام کر لیا۔ دونوں طالبات نے 1200 میں سے 1183، 1183 نمبر حاصل کرکے اپنی محنت اور صلاحیت کا لوہا منوایا۔

جڑواں بہنوں کی شاندار کامیابی پر سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے ٹریفک وارڈن عمران منیر کی دونوں بیٹیوں کو اپنے دفتر مدعو کیا اور انہیں بہترین تعلیمی کارکردگی پر مبارکباد پیش کی۔

یہ بھی پڑھیں :پنجاب میں میٹرک اور انٹر کےامتحانی مواقع 4 سے بڑھا کر 6 کردئیے

سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی کا کہنا تھا کہ دونوں بیٹیوں کی شاندار کامیابی ان کے والدین کی محنت، بہترین تربیت اور طالبات کی انتھک محنت کا ثبوت ہے۔ انہوں نے ہونہار طالبات اور ان کے والدین کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں طالبات مستقبل میں بھی اسی محنت اور لگن کے ساتھ کامیابیاں حاصل کریں گی۔

مزید پڑھیں : سرگودھا، میٹرک نتائج کا اعلان، پہلی پوزیشن پر لڑکے، دہگر پوزیشنیں لڑکیوں نے چھین لی

دونوں طالبات کی کامیابی پر ٹریفک پولیس کے افسران اور اہلکاروں نے بھی ٹریفک وارڈن عمران منیر کو مبارکباد دی اور ان کی بیٹیوں کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے