منشیات فروش ہیں یا فوڈ رائیڈرز ، پنجاب 7 ماہ میں 26 ہزار گرفتار ، صوبے میں زہر کیسے بیچا جا رہا تھا؟ تہلکہ خیز انکشافات

لاہور( پنجاب پوسٹ ) پنجاب پولیس نے رواں سال صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کے دوران 26 ہزار 803 ملزمان کو گرفتار کرکے 26 ہزار 151 مقدمات درج کیے ہیں، جبکہ بڑی مقدار میں منشیات اور شراب بھی برآمد کی گئی۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق کارروائیوں کے دوران منشیات فروشوں سے ایک ہزار 281 کلو 87 گرام ہیروئن، 318 کلو 58 گرام افیون اور 14 ہزار 951 کلو 885 گرام چرس برآمد ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں : پنجاب میں منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاون ، 21 ہزار زہر فروش جیل میں ، 70 ہزار علما منشیات کے خاتمے میں کردار ادا کریں ، سیکرٹری داخلہ

پولیس نے 4 لاکھ 12 ہزار 463 لیٹر شراب اور 50 ہزار 795 لیٹر بھنگ بھی قبضے میں لی اعداد و شمار کے مطابق لاہور میں 3 ہزار 467 منشیات فروش گرفتار اور 3 ہزار 336 مقدمات درج کیے گئے۔

فیصل آباد سے 4 ہزار 346، گوجرانوالہ سے 2 ہزار 927، گجرات سے ایک ہزار 949، راولپنڈی سے ایک ہزار 732 اور شیخوپورہ سے ایک ہزار 457 ملزمان گرفتار ہوئے۔

مزید پڑھیں : لاہور ،منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی، ڈرون کے ذریعے زہر سمگل کرنیوالی خاتون کیسے پکڑی گئی؟

پولیس ریکارڈ کے مطابق سرگودھا سے بھی ایک ہزار 90 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے