لاہور کی نجی ہاوسنگ سوسائٹی سے شہری اغوا، تاوان کی کتنی رقم طلب کی گئی؟

لاہور (پنجاب پوسٹ) اغواء برائے تاوان کی وارداتیں سر اٹھانے لگیں، مناواں کے علاقے میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے رہائشی شہری کو نامعلوم ملزمان نے اغواء کرلیا۔


ایف آئی آر کے مطابق تیمور اسلم کام کے سلسلے میں گھر سے نکلا تو نامعلوم اغواء کاروں نے اسے اغواء کرلیا۔ ملزمان نے مغوی کی بیوی مریم کے موبائل فون پر رابطہ کرکے شوہر کی رہائی کے عوض 15 لاکھ روپے تاوان طلب کیا۔


ایف آئی آر کے مطابق اغواء کاروں نے تاوان کی رقم اپنے اکاؤنٹ میں بھجوانے کا مطالبہ کیا جبکہ رقم ادا نہ کرنے کی صورت میں مغوی کو جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی۔


واقعے کی اطلاع ملتے ہی مناواں پولیس فوری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ مغوی کی بیوی کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔


ایس پی کینٹ انویسٹی گیشنز راحیلہ اقبال کے مطابق ملزمان کو سی سی ٹی وی کیمروں اور دیگر ذرائع کی مدد سے ٹریس کیا جا رہا ہے، جبکہ ایس ایچ او مناواں کو ملزمان کو فوری ٹریس کرکے مغوی کو بازیاب کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔


ایس پی کینٹ انویسٹی گیشنز راحیلہ اقبال نے کہا کہ مغوی کو جلد بازیاب کروا لیا جائے گا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے