لاہور (پنجاب پوسٹ) بی بی پاک دامن پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل چور اور موبائل سنیچنگ 2 رکنی گینگ کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کر لیا گیا۔
بی بی پاک دامن پولیس نے ملزمان کو جامعہ نعیمیہ قبرستان سے گرفتار کیا جہاں سے ملزمان مارکیٹوں کے باہر کھڑی موٹرسائیکلیں چوری کرکے فرار ہو جاتے تھے۔ملزمان دربار بی بی پاکدامن میں آنے والے زائرین سے موبائل چھینتے کی وارداتیں کرتے تھے۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ موٹرسائیکل اور پستول بھی برآمد ہوئی ہے ۔ ملزمان یاسر اور حنان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش جاری کر دی گئی ہے۔
یس پی سول لائنز منزه کرامت نے کہا کہ سٹریٹ کریمنلز کیخلاف بلا امتیاز کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔









