لاہور میں پتنگ فروش جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرنے لگے، پولیس کی پکڑ میں کیسے آئے؟

لاہور (پنجاب پوسٹ) پتنگ فروشوں کے خلاف پولیس کی کارروائی، جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے پتنگوں کی مختلف اضلاع میں ترسیل کرنے والے 9 بین الاضلاعی پتنگ ڈیلرز گرفتار کر لیے گئے۔
مصطفیٰ آباد پولیس نے خفیہ اطلاع پر پتنگیں بنانے والے کارخانے پر چھاپہ مارا، جہاں پتنگیں تیار کرتے ہوئے 9 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان میں نعمان، زوہیب، اشتیاق، اصغر اور ندیم سمیت دیگر شامل ہیں۔


ایس پی کینٹ انویسٹی گیشنز راحیلہ اقبال کے مطابق ملزمان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی 6 ہزار سے زائد تیار پتنگیں، 2 ہزار پتنگیں تیار کرنے والا خام مال اور پتنگیں بنانے والے اوزار برآمد ہوئے۔


پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ وہ کارخانے میں پتنگیں تیار کرکے آن لائن لوکیشن کے ذریعے مختلف اضلاع میں سپلائی کرتے تھے۔


پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے لیے انہیں انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کردیا، جبکہ دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں جاری ہیں۔
ایس پی کینٹ انویسٹی گیشنز راحیلہ اقبال نے پولیس ٹیم کو تعریفی اسناد دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پتنگ فروشوں، پتنگ سازوں اور پتنگ بازوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد جاری رہے گا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے