لاہور (پنجاب پوسٹ) شہر میں بلدیاتی الیکشن کی گہما گہمی شروع،یونین کونسل 55 مغلپورہ میں بلدیاتی نمائندوں امیدوار چیئرمین حاجی شفیق اور ساتھیوں کی سربراہی میں شاندار جلسہ کیا گیا۔
یوسی 55 شالیمار لنک روڈ مغلپورہ بلدیاتی نمائندوں کی جانب سے الیکشن کیمپین شروع کردی گئی جہاں جلسے کے بعد سیاسی دفتر کا افتتاح بھی کردیا گیا۔۔۔۔امیدواران میں حاجی اکبر،ملک عبد الخالق،خرم مغل کی جانب سے تمام انتظامات کیے گئے جہاں مقامیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔











