لاہور ، ٹیکسٹائل ایکسپو، 30 ممالک کے 550 معروف مینو فیکچرز اور صنعت کار شریک ، پاکستان کو کیا فائدہ ہوگا ؟

لاہور (پنجاب پوسٹ) فوکل پرسن وزیراعظم یوتھ پروگرام شہزاد حسین شاہ نے کہا ہے کہ ٹیکسٹائل انڈسٹری کا ملکی معیشت میں بہت اہم کردار ہے، دنیا بھر کے 30 ممالک سے 550 سے زیادہ کمپنیوں کے معروف مینوفیکچرز، ٹیکنالوجی فراہم کرنے والے صنعت کے ماہرین اور کاروباری شخصیات کو مقامی سٹیک ہولڈر کے ساتھ ایک پلیٹ فارم تلے جمع کرنا قابل ستائش ہے۔

ایکسپو سینٹر لاہور میں ٹیکسٹائل و گارمنٹس مشینری کی عالمی نمائش "ایگاٹیکس پاکستان” کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہزاد حسن نے کہا وزیراعظم محمد شہباز شریف ملک میں سرمایہ کاری اور تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے پرعزم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:تھانہ پھلروان پولیس کی کارروائی، منشیات فروش گرفتار، 1 کلو 200 گرام چرس برآمد

پاکستانی ایکسپورٹ کا 100 ارب ڈالر سے زیادہ کرنے کا ہدف ہے جسے پورا کیا جائے گا. شہزاد حسین شاہ نے کہاکہ سرمایہ کاروں اور کاروباری شخصیات کی مشکلات کے خاتمے کے لئے بھی اقدامات جاری ہیں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ صنعت پاکستان کی ریڑھ کی ہڈی ہے اور اس وقت اس میں مثبت گروتھ دیکھنے میں آ رہی ہے۔اس موقع پر سی ای او فیکٹ ایگزیبیشنز سلیم خان تنولی نے فوکل پرسن وزیراعظم یوتھ پروگرام شہزاد حسین شاہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی آمد سے منتظمین اور صنعت سے وابستہ تمام افراد کو دلی خوشی ہوئی ہے۔تقریب کے اختتام پر سلیم خان تنولی نے شہزاد حسین شاہ کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے