ملتان کے آم سنگا پور پہنچ گئے، غیر ملکی شہری چونسہ کیوں پسند کرتے ہیں ؟ حیرت انگیز وجہ سامنے آگئی

لاہور (پنجاب پوسٹ) پاکستان ہائی کمیشن سنگاپور کے زیر اہتمام پہلی بار پاکستانی مینگو فیسٹیول کا شاندار انعقاد کیا گیا، جو پاکستان اور سنگاپور کے درمیان سفارتی تعلقات کے 60 سال مکمل ہونے کی تقریبات کا حصہ تھا۔

تقریب میں سنگاپور کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور ذوالقرنین عبدالرحیم نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی، جبکہ حکام، سفارت کاروں، کاروباری شخصیات، میڈیا نمائندگان اور پاکستانی و سنگاپوری کمیونٹی کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

فیسٹیول میں پاکستان کے معروف آموں کی اقسام، خصوصاً چونسہ اور سنسیشن پیش کی گئیں، جن کے بہترین ذائقے، خوشبو، ساخت اور اعلیٰ معیار نے شرکاء کو بے حد متاثر کیا۔ شرکاء نے پاکستانی آموں کو دنیا کے بہترین پھلوں میں شمار کرتے ہوئے ان کی بھرپور تعریف کی۔

اس موقع پر پاکستان کی ہائی کمشنر رابعہ شفیق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مینگو فیسٹیول کا مقصد سنگاپور کے عوام کو پاکستان کی ثقافت، تنوع اور مہمان نوازی سے روشناس کرانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیسٹیول پاکستان کی ثقافت، تجارت اور کھانوں کا خوبصورت امتزاج پیش کرتا ہے۔

تقریب کے دوران ’’سلام پاکستان‘‘ کے عنوان سے ایک مختصر فلم بھی پیش کی گئی، جس میں پاکستان کے خوبصورت مناظر، سیاحتی مقامات اور ثقافتی ورثے کو اجاگر کیا گیا۔

فیسٹیول کے اختتام پر پاکستان اور سنگاپور کے درمیان 60 سالہ سفارتی تعلقات کی تکمیل پر کیک بھی کاٹا گیا، جس نے دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور شراکت داری کے مضبوط رشتے کی عکاسی کی۔

یہ مینگو فیسٹیول پاکستانی زرعی مصنوعات کو سنگاپور کی مارکیٹ میں متعارف کرانے کا ایک اہم ذریعہ ثابت ہوا، جبکہ اس کے ذریعے پاکستانی آموں کی برآمدات میں اضافے اور دوطرفہ تجارت کے فروغ کے امکانات بھی نمایاں ہوئے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے