سرگودھا کے علاقے چک 28 میں بیوی نے مبینہ طور پر گلا دبا کر شوہر کو قتل کر دیا۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کے والد کی مدعیت میں ملزمہ سمیت 4 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور کی نجی ہاوسنگ سوسائٹی سے شہری اغوا، تاوان کی کتنی رقم طلب کی گئی؟
مدعیٔ مقدمہ کے مطابق شور سن کر گھر پہنچا تو بیٹا تڑپ رہا تھا اور 3 افراد کو گھر سے بھاگتے دیکھا۔مدعیٔ مقدمہ کا کہنا ہے کہ ملزمہ نے قتل کرنے کے بعد واقعے کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی۔














