لاہور، راولپنڈی ( پنجاب پوسٹ ) میجر طفیل محمد شہید نشان حیدر کی آج 68 ویں برسی منائی جا رہی ہے۔اس موقع پرافواج پاکستان، فیلڈ مارشل، نیول چیف اور ائیرچیف کی جانب سے میجر طفیل محمد شہید نشان حیدر کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق میجر طفیل محمد شہید نے دشمن کےخلاف کارروائی کی قیادت کرتے ہوئے غیرمعمولی بہادری اور عزم کامظاہرہ کیا، میجر طفیل نے شدید زخمی ہونے کے باوجود ناقابلِ تسخیرحوصلے اور ثابت قدمی کے ساتھ مقابلہ جاری رکھا اور مشن کی تکمیل کو کامیابی سے یقینی بنایا۔
میجر طفیل کی بے مثال بہادری، عظیم قربانی کے اعتراف میں انہیں ملک کےاعلیٰ ترین فوجی اعزاز نشانِ حیدر سےنوازا گیا ہے۔
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے بھی میجر محمد طفیل شہیدکی برسی پر انہیں خراجِ عقیدت پیشکرتے ہوئے کہا کہ وطنِ عزیز کے دفاع کے لیےان کی قربانی کو فراموش نہیں کیا جاسکتا ۔ انہوں نے کہا کہ میجر محمد طفیل شہید نے داد شجاعت دیتے ہوئے جرات کا لازوال باب رقم کیا۔
مریم نواز شریف نے مزید کہا کہ میجر محمدطفیل شہید کی ہمت اور شجاعت قوم کے لیے باعثِ فخر ہے ۔ ان عظیم شہدا کی قربانیاں ہماری آزادی، خودمختاری اور قومی سلامتی کی ضمانت ہیں اور میجر محمد طفیل شہید کی جرات و بہادری، افسران اور جوانوں کے لئےبھی ایک مثال ہے ۔
میجر طفیل شہید کی جرأت، حب الوطنی، لازوال قربانی کی میراث نسلوں کو متاثر کرتی رہےگی اور ان کی جرأت، حب الوطنی، لازوال قربانی وطن کے تمام محافظوں کے لیے مشعلِ راہ بنی رہے گی۔














