"بچے سب کے سانجھے” لاہور کی دبنگ ایس پی منشیات فروشوں کے پیچھے لٹھ لیکر پڑ گئیں

لاہور (پنجاب پوسٹ) ایس پی سول لائنز منزہ کرامت کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، گڑھی شاہو پولیس نے 24 گھنٹوں کے دوران 4 منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا۔

ایس پی سول لائنز کے مطابق گڑھی شاہو پولیس نے دورانِ چیکنگ اور خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کیا، جن کے قبضے سے مجموعی طور پر 6 کلو 780 گرام چرس برآمد ہوئی۔

گرفتار ملزمان میں عاصم، ارشاد، طاہر اور عبیر علی شامل ہیں، جن کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔

ایس پی سول لائنز منزہ کرامت کا کہنا ہے کہ نوجوان نسل کی تباہی کا سبب بننے والے منشیات فروشوں کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔ منشیات کے مکروہ دھندے کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے