پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، جماعت اسلامی کا احتجاج ، پنجاب میں کیا ہورہا ہے ؟

لاہور( پنجاب پوسٹ) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کی اپیل پر ملک بھرکیطرح اس وقت پنجاب میں بھی احتجاج جاری ہے ۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق سری نگر ہائے وے اسلام آباد بند کیا گیا ہے ، اسی طرح مری روڈ پر لیاقت باغ چوک پر دھرنا دیا گیا ہے ، مریدے کے مقام سے جی ٹی روڈ کو بند کردیا گیا ہے ۔لاہور شہر میں بھی متعدد مقامات پر دھرنے جاری ہیں ۔

لاہور

Screenshot 2026 08 07 at 7.33.27 PM

لاہور کے احتجاج میں امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کی شرکت متوقع ہے ۔ اس وقت جماعت اسلامی کا لاہور میں قرطبہ چوک پر احتجاج و دھرنا شروع ہوچکا ہے ، کارکنان اور شہریوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ، کارکنان نے قرطبہ چوک کو چاروں طرف سے بند کرتے ہوئے فیروز پور روڈ ، جیل روڈ ، کوئنز روڈ ، لٹن روڈ اور بہاولپور روڈ کو مکمل بند کردیا ہے۔

پتوکی

Screenshot 2026 08 07 at 7.36.03 PM

پٹرول، ڈیزل اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی کا پھول نگر ملتان روڈ پر احتجاج جاری ہے۔جماعت اسلامی کے کارکنان نے پھول نگر اڈا دینا ناتھ کے قریب نیشنل ہائی وے دونوں اطراف سے بلاک کر دیا۔ کارکنان نے ملتان روڈ مکمل طور پر بند کردی ہے ۔ نیشنل ہائی وے بند ہونے سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر جس سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں

جڑانوالہ

Screenshot 2026 08 07 at 7.39.05 PM

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر جڑانوالہ میں جماعت اسلامی کے کارکنوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے 240 موڑ چوک سے سیدوالہ اور موٹروے ایم-3 کی جانب جانے والی مرکزی سڑک بلاک کر دی، جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی اور دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

احتجاج میں جماعت اسلامی کے کارکنوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ مظاہرین نے پیٹرول لیوی اور دیگر ٹیکسز کے خاتمے، جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فوری کمی کا مطالبہ کیا۔

احتجاج کے دوران شرکاء کا کہنا تھا کہ جب تک جماعت اسلامی کی مرکزی قیادت احتجاج ختم کرنے کی ہدایت نہیں دیتی، مظاہرہ جاری رہے گا۔

اس موقع پر جماعت اسلامی تحصیل جڑانوالہ کے امیر ڈاکٹر سعید نے خطاب کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پیٹرول لیوی فوری ختم کی جائے اور پیٹرول کی قیمت 225 روپے فی لیٹر مقرر کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں احتجاج کا دائرہ کار مزید وسیع کیا جا سکتا ہے۔

ملتان

Screenshot 2026 08 07 at 7.44.24 PM

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن کی اپیل پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافے، مہنگائی اور لیوی بھتہ ٹیکس کے خلاف امیرِ صوبہ جماعت اسلامی جنوبی پنجاب سید ذیشان اختر کی قیادت میں بھرپور ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی جنوبی پنجاب ثناء اللہ خان سہرانی اور امیر جماعت اسلامی سٹی ڈسٹرکٹ ملتان صہیب عمار صدیقی سمیت کارکنان و عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

وزیر آباد

Screenshot 2026 08 07 at 7.47.07 PM

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی جانب سے دی گئی احتجاجی کال سے قبل وزیرآباد میں جماعت اسلامی نے اپنے متعدد رہنماؤں اور کارکنوں کی گرفتاریوں کا دعویٰ کیا ہے۔

جماعت اسلامی کے مطابق ضلعی امیر وزیرآباد چوہدری ناصر محمود کلیر، صابر حسین بٹ، ملک ذبیح اللہ، ارسلان بٹ، نظام آباد یونین کونسل کے امیر فیصل غازی اور جماعت اسلامی یوتھ ونگ کے امیر ارسلان حیدر بٹ کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

جماعت اسلامی کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ زونل امیر حافظ فرحان بٹ کے گھر پولیس داخل ہوئی، جبکہ سیٹھ ندیم نور حسین اور ضلعی امیر چوہدری ناصر محمود کلیر کے گھروں میں بھی توڑ پھوڑ کی گئی۔ جماعت اسلامی نے ان اقدامات کو چادر و چاردیواری کے تقدس کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

پارٹی کے مطابق متعدد مقامی رہنما گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش ہو گئے ہیں، جبکہ کارکنوں کو احتجاج کے لیے مولانا ظفر علی خان چوک بائی پاس پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے شام 4 بجے احتجاج کی کال دے رکھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :مہنگی گیس ، کچن کا بائیکاٹ ، چوڑیاں نہیں ہتھکڑیاں ، چولہوں پر نہیں چوکوں پر خواتین حق لیں گی ، جماعت اسلامی حلقہ خواتین ساہیوال کا 6 اگست کو مین چوک میں جلسے کا اعلان

جماعت اسلامی نے مزید دعویٰ کیا ہے کہ وزیرآباد میں واقع جماعت اسلامی کے مرکز "اسلامک سینٹر” کا پولیس اور پیرا فورس کے اہلکاروں نے گھیراؤ کر رکھا ہے۔

زونل امیر جماعت اسلامی وزیرآباد حافظ فرحان منیر بٹ نے الزام عائد کیا کہ پنجاب پولیس حکومت پنجاب کی ذاتی فورس کا کردار ادا کر رہی ہے، جبکہ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں آمریت کی تاریخ دہرائی جا رہی ہے۔پولیس کی جانب سے ان دعوؤں اور الزامات پر تاحال کوئی باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آیا۔

فیصل آباد

768219101 1761240708380636 7678880437880860351 n

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور پیٹرول لیوی ٹیکس کے خلاف جماعت اسلامی کی جانب سے فیصل آباد میں احتجاجی دھرنا دیا جا رہا ہے۔احتجاج کے دوران کارکنوں نے پی ایم سی ہاسٹل گیٹ کے باہر دھرنا دے کر سرگودھا روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا، جس کے باعث آمدورفت متاثر ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں : جماعت اسلامی کا احتجاج اور دھرنا، لاہوری کون کون سے راستے استعمال کریں؟ ٹریفک پولیس کی ایڈوائزری جاری

جماعت اسلامی اور اسلامی جمعیت طلبہ کے قافلے شہر کے مختلف علاقوں سے احتجاجی مقام پر پہنچ رہے ہیں، جبکہ مظاہرے میں شرکاء کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔سکیورٹی کے پیش نظر احتجاجی مقام پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے تاکہ امن و امان کی صورتحال برقرار رکھی جا سکے۔جماعت اسلامی کے مطابق پارٹی کے جنرل سیکرٹری پنجاب ڈاکٹر بابر رشید بھی احتجاجی دھرنے میں شرکت کریں گے۔

بہاولپور

Screenshot 2026 08 07 at 8.05.41 PM

ویمن ونگ جماعت اسلامی نے پیٹرولیم لیوی، اضافی ٹیکسز اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی۔جس میں امیر صوبہ سید ذیشان اختر اور امیر ضلع نصیر اللہ خان ناصر نے ہوشربا مہنگائی کے خلاف مظاہروں کا اعلان کیا۔ مہنگائی ختم کرنے کے لیے پٹرولیم لیوی بھتہ ختم کر کے 225 روپے پٹرول کرنے کی قرارداد منظور کرائی گئی۔ اس موقع پر ضلعی ناظمہ جماعت اسلامی خواتین طاہرہ یونس، نائب نگران سیاسی امور جنوبی پنجاب ڈاکٹر ثمینہ روحی اور ضلعی نائب ناظمہ فرح اشفاق ،رکن مرکزی شوری سعدیہ ذیشان اور نائب صوبہ عابدہ لطیف نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں : اوکاڑہ، 7 اگست جماعت اسلامی کا احتجاج، جی ٹی روڈ کن کن مقامات سے بند کی جائے گی؟

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے