وارڈنز شہریوں کے رویوں اور مشکلات کو سمجھتے ہوئے صبر و برداشت کا مظاہرہ کریں، سی ٹی او لاہور کی نصیحت

لاہور (پنجاب پوسٹ)لاہور ٹریفک پولیس کی جانب سے پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں ٹریفک افسران و اہلکاروں کے لیے موٹیویشنل سیشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی اور معروف موٹیویشنل اسپیکر قاسم علی شاہ نے خصوصی شرکت کی۔سیشن کے دوران سی ٹی او لاہور اور قاسم علی شاہ نے ٹریفک افسران و اہلکاروں سے اخلاقی اقدار اور رویوں کے موضوع پر خصوصی لیکچر دیا۔

سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے کہا کہ وارڈنز شہریوں کے رویوں اور مشکلات کو سمجھتے ہوئے صبر و برداشت کا مظاہرہ کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ وارڈنز کے ساتھ ساتھ شہریوں کے رویوں میں مثبت تبدیلی بھی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس میں جزا و سزا کا سب سے زیادہ مربوط سسٹم موجود ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ قانون کی بالادستی، ٹریفک کی روانی اور محفوظ سفر اولین ترجیحات ہیں۔

معروف موٹیویشنل اسپیکر قاسم علی شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ گرمی، سردی، دھوپ اور چھاؤں میں سڑکوں پر موجود رہنے والے وارڈنز سلیوٹ کے حقدار ہیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ دورانِ ڈیوٹی خوش اخلاقی، احترام اور شائستگی کو ہر صورت ملحوظِ خاطر رکھا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کے ساتھ اچھا رویہ ٹریفک پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد کو مزید مضبوط بناتا ہے۔

اس موقع پر وارڈنز کو تلقین کی گئی کہ وہ مشکل صورتحال میں بھی اپنے رویوں پر قابو رکھتے ہوئے ٹریفک نظم و ضبط کا مشن جاری رکھیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے