اوکاڑہ، 7 اگست جماعت اسلامی کا احتجاج، جی ٹی روڈ کن کن مقامات سے بند کی جائے گی؟

لاہور(پنجاب پوسٹ) اوکاڑہ جماعت اسلامی نے مرکزی امیر حافظ نعیم الرحمن کی کال پر 7 اگست کو ملک گیر ہڑتال کے سلسلے میں اوکاڑہ میں بھرپور احتجاج کا اعلان کر دیا ہے۔ اس حوالے سے منعقدہ پریس کانفرنس میں ضلعی قیادت نے اہم فیصلوں سے آگاہ کیا۔

ضلعی جنرل سیکرٹری رفیع سکھیرا نے بتایا کہ 7 اگست کو اوکاڑہ میں جی ٹی روڈ بلاک کی جائے گی، جبکہ مہنگائی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے خلاف بھرپور آواز اٹھائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی نے غریب اور متوسط طبقے کا جینا مشکل بنا دیا ہے۔

سٹی امیر سلمان اظہر کا کہنا تھا کہ حکمرانوں نے پٹرولیم لیوی کی صورت میں عوام پر "جگا ٹیکس” مسلط کر رکھا ہے، جسے فوری طور پر ختم کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر حکومت نے ٹیکس واپس نہ لیا تو احتجاج مزید شدت اختیار کرے گا۔

رہنماؤں کے مطابق اس ہفتے خواتین کی جانب سے بھی احتجاج کیا جائے گا، جبکہ کارکنان مختلف مقامات پر مظاہرے کریں گے۔ احتجاج میں جماعت اسلامی کے کارکنان کے علاوہ سول سوسائٹی اور تاجر برادری کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے