مری(پنجاب پوسٹ)مری کے علاقے سائن روڈ مسیاڑی کے مقام پر نجی سکول وین کھائی میں گرنے کے بعد آگ کی لپیٹ میں آ گئی، جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 11 بچے جھلس گئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور پولیس کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور مشترکہ امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔
ڈی پی او مری رضا تنویر کے مطابق وین میں دو نجی سکولوں کے بچے سوار تھے۔ ان کا کہنا ہے کہ چار شدید جھلسے ہوئے بچوں کو ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ سات بچوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال مری پہنچایا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:میاں چنوں: گاؤں 48 پندرہ ایل گھر میں بچوں کے کھیل کے دوران آگ لگ گئی، ریسکیو
ڈی پی او کے مطابق متاثرہ بچوں میں آٹھ سالہ ارحم ولد علی نواز تقریباً 38 فیصد جھلسنے سے زخمی ہوا، جبکہ آٹھ سالہ حسن طالب ولد محمد طالب کو تقریباً 26 فیصد جھلسنے کے باعث گہرے زخم آئے ہیں۔ حادثے کی وجوہات کا تعین کیا جا رہا ہے۔










