جماعت اسلامی کا احتجاج اور دھرنا، لاہوری کون کون سے راستے استعمال کریں؟ ٹریفک پولیس کی ایڈوائزری جاری

لاہور(پنجاب پوسٹ) جماعتِ اسلامی کی جانب سے احتجاجی ریلیوں اور دھرنے کے پیش نظر لاہور ٹریفک پولیس نے مزنگ اور گرد و نواح کے علاقوں کے لیے خصوصی ٹریفک پلان جاری کر دیا ہے۔ ترجمان کے مطابق ریلیاں شام 4 بجے کے بعد مزنگ اور قرطبہ چوک پہنچیں گی جس کے باعث ٹریفک کا دباؤ متوقع ہے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق ہمدرد چوک، مزنگ، قرطبہ چوک اور اطراف میں شام 4 بجے سے مغرب تک ٹریفک کی مرحلہ وار ڈائیورشن کی جائے گی تاکہ شہریوں کو کم سے کم مشکلات کا سامنا ہو۔

شہریوں کو متبادل راستوں کے استعمال کی ہدایت دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ جین مندر لوئر مال سے اچھرہ جانے والے افراد لٹن روڈ کے بجائے مال روڈ، لارنس روڈ اور شادمان کے راستے اختیار کریں۔

سی ٹی او لاہور نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مزنگ اور قرطبہ چوک کی جانب غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور سفر سے قبل ہیلپ لائن 15 اور راستہ ایف ایم سے رہنمائی حاصل کریں۔

ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے 3 ڈی ایس پیز اور 100 سے زائد ٹریفک وارڈنز کو تعینات کیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق ٹریفک کے دباؤ میں اضافے کی صورت میں گاڑیوں کو متبادل راستوں پر مرحلہ وار منتقل کیا جائے گا۔

سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ٹریفک وارڈنز کے ساتھ تعاون کریں اور جاری کردہ ہدایات پر عمل یقینی بنائیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے