لاہور(پنجاب پوسٹ) سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن اور سیکرٹری سوشل ویلفیئر کی زیر صدارت اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب کے احکامات پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں سپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے متعلق ہمت کارڈ کی سہولت اور اس پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔
ترجمان کے مطابق اجلاس میں ہمت کارڈز کی فراہمی اور سہولت پہنچانے کے عمل کو مزید مؤثر اور آسان بنانے کی ہدایت کی گئی۔
ترجمان محکمہ سپیشل ایجوکیشن کے مطابق اجلاس کو اب تک جاری کیے گئے ہمت کارڈز کی تعداد اور ان کی تقسیم سے متعلق پیش رفت پر بریفنگ دی گئی۔ اس کے علاوہ خصوصی بچوں میں معاون آلات کی تقسیم، دستیاب آلات اور آئندہ سال کے ترقیاتی منصوبے کے تحت آلات کی خریداری کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ متعلقہ افسران نے وزیراعلیٰ پنجاب کے اقدامات پر بروقت اور مؤثر عملدرآمد کے لیے کی گئی پیش رفت سے اجلاس کو آگاہ کیا۔ ہمت کارڈ اور معاون آلات کی فراہمی کے اقدامات کا مقصد خصوصی بچوں کو سہولیات کی فراہمی مزید بہتر بنانا ہے۔
سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن پنجاب شعیب اقبال سید نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق سٹیک ہولڈرز کی بھرپور معاونت کی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہمت کارڈ کی تقسیم کے دوران کسی قسم کی غفلت اور کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گ










