صرف ایک سگریٹ کے لئے بندوق اٹھا لی،لوٹ مار کرنے والا ڈکیت پولیس نے کیسے قابو کیا؟

لاہور(پنجاب پوسٹ) لاہور چوکی سبزی منڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نشے کی خاطر اسلحہ کے زور پر شہریوں کو لوٹنے والے گروہ کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزمان کو ایک نجی سوسائٹی کے گیٹ سے حراست میں لیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق ملزمان نجی سوسائٹی میں واردات کی منصوبہ بندی کر رہے تھے کہ اطلاع ملنے پر چوکی سبزی منڈی کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر انہیں دبوچ لیا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان گن پوائنٹ پر شہریوں سے وارداتیں کرتے اور چھینی گئی رقم سے آئس کا نشہ کیا کرتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: مری میں سکول وین کھائی میں جا گری، وین میں آگ بھڑک اُٹھنے سے ڈرائیور سمیت 10 بچے زخمی

ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی نے بتایا کہ ملزمان سے چوری شدہ موٹر سائیکل، پستول اور نقدی برآمد کر لی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں سے اسد کے خلاف چوری اور ڈکیتی کے 50 جبکہ حمزہ کے خلاف 61 مقدمات درج ہیں، اور دونوں ریکارڈ یافتہ ہیں۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ٹیم کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کامیاب کارروائی پر چوکی انچارج اور ان کی ٹیم کو شاباش دی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے