طلبہ کے لیے اہم خبر، میٹرک سپلیمنٹری امتحانات کب ہوں گے؟ لاہور بورڈ نے شیڈول جاری کر دیا

لاہور (پنجاب پوسٹ) تعلیمی بورڈ لاہور نے میٹرک کے دوسرے سالانہ امتحانات 2026 کے انعقاد کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے، جس کے لیے داخلہ فارم اور فیسوں کا مکمل شیڈول بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

ترجمان لاہور بورڈ کے مطابق میٹرک کے دوسرے سالانہ امتحانات کا آغاز 6 اکتوبر 2026 سے ہوگا۔ امتحانات میں شرکت کے خواہشمند طلبہ و طالبات کے لیے فیس جمع کروانے کی تاریخوں کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

شیڈول کے مطابق سنگل فیس کے ساتھ داخلہ 7 اگست سے 19 اگست 2026 تک جمع کروایا جا سکے گا، جبکہ دوگنا فیس کے ساتھ 20 اگست سے 25 اگست تک اور تین گنا فیس کے ساتھ 26 اگست سے 29 اگست 2026 تک داخلہ فارم جمع کروائے جا سکیں گے۔

ترجمان نے بتایا کہ سائنس اور آرٹس گروپس کے تمام ریگولر اور پرائیویٹ امیدواران کے لیے امتحانی و پروسیسنگ فیس بورڈ کے مقررہ قوانین کے مطابق ہوں گی۔ اس کے علاوہ اسکالرشپ فیس، ڈیولپمنٹ فنڈ، اسپورٹس فیس اور اصل سرٹیفکیٹ فیس سمیت دیگر تمام واجبات بھی قواعد کے مطابق لاگو ہوں گے۔

مزید برآں دونوں پارٹس کا امتحان دینے والے امیدواران کو دونوں پارٹس کی علیحدہ فیس ادا کرنا ہوگی۔ داخلہ فارم صرف آن لائن سسٹم کے ذریعے ہی قبول کیے جائیں گے اور طلبہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ داخلے کے لیے بورڈ کی ویب سائٹ www.biselahore.com پر وزٹ کریں۔

فیس کی ادائیگی کے لیے صرف آن لائن کمپیوٹرائزڈ داخلہ فارم استعمال ہوگا، جبکہ فیس ایچ بی ایل کی مقررہ برانچز میں جمع کروائی جا سکتی ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے