جھنگ: غلہ منڈی کے قریب گٹر میں گرنے والے واسا کنٹریکٹر کے دونوں ملازمین جاں بحق

لاہور (پنجاب پوسٹ) جھنگ میں غلہ منڈی کے قریب سیوریج لائن کی صفائی کے دوران گٹر میں گرنے والے واسا کے دونوں ملازمین جاں بحق ہو گئے۔ واقعہ صبح تقریباً سوا چار بجے پیش آیا جب دونوں کارکن صفائی کا کام انجام دے رہے تھے کہ اچانک گہرے گٹر میں جا گرے۔

ذرائع کے مطابق پولیس چوکی مگھیانہ نے صبح ساڑھے چار بجے ریسکیو 1122 کو اطلاع دی۔ ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائی شروع کی اور تقریباً ایک گھنٹے بعد دونوں ملازمین کو گٹر سے نکال لیا۔ انہیں تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر (ڈی ایچ کیو) اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکے اور دورانِ علاج دم توڑ گئے۔

واقعے کے بعد واسا ملازمین اور شہری حلقوں میں افسوس اور غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔ شہریوں نے امدادی کارروائی میں تاخیر اور حفاظتی انتظامات کے فقدان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے