ستھرا پنجاب کے ورکرز کا نماز جمعہ کے اجتماعات میں انوکھا اقدام، لاہوریوں کے دل جیت لئے

لاہور ( پنجاب پوسٹ ) لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیو ایم سی) نے شہر کو صاف ستھرا اور خوبصورت بنانے کے لیے صفائی آپریشن مزید تیز کر دیا ہے۔ جمعہ کے موقع پر خصوصی صفائی مہم کے تحت شہر بھر کے عوامی مقامات، مرکزی شاہراہوں، مساجد، بس اڈوں، ریلوے اسٹیشنز اور دیگر اہم مقامات پر اضافی عملہ تعینات کر دیا گیا ہے تاکہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جا سکے۔

سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی شہریار عارف خان کے مطابق نماز جمعہ کے پیش نظر لاہور کے تمام 9 ٹاؤنز میں جامع مساجد اور ان کے اطراف خصوصی صفائی، دھلائی، واشنگ اور چونے کا چھڑکاؤ یقینی بنایا گیا ہے تاکہ نمازیوں کو بہترین اور صاف ماحول میسر آ سکے۔

انہوں نے بتایا کہ شہر بھر میں اوور ہیڈ بریجز، فٹ پاتھ، روڈ ڈیوائیڈرز، یو ٹرنز اور سروس لینز کی مکینیکل واشنگ اور مینوئل سکریپنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے، جبکہ تمام بڑی شاہراہوں اور کمرشل مارکیٹوں میں صفائی عملہ دن اور رات کی شفٹوں میں مینوئل اور مکینیکل سویپنگ کے ذریعے صفائی کے فرائض انجام دے رہا ہے۔

ایل ڈبلیو ایم سی کے مطابق بس اسٹاپس، بس ٹرمینلز، ریلوے اسٹیشنز، مسافر خانوں اور دیگر عوامی مقامات پر بھی خصوصی صفائی آپریشن جاری ہے تاکہ شہریوں کو ہر مقام پر بہتر صفائی کی سہولیات میسر آ سکیں۔

سی ای او شہریار عارف خان نے بتایا کہ روزانہ کی بنیاد پر 950 کلومیٹر سے زائد سڑکوں کی مکینیکل سویپنگ اور 150 کلومیٹر سے زائد شاہراہوں کی مکینیکل واشنگ مکمل کی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کو بہترین صفائی کی سہولیات فراہم کرنا ایل ڈبلیو ایم سی کی اولین ترجیح ہے اور شہر کو صاف، خوبصورت اور ماحول دوست بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے