پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، جھنگ کی خواتین بھی سڑکوں پر نکل آئیں

جھنگ ( پنجاب پوسٹ ) جھنگ میں جماعت اسلامی حلقہ خواتین کے زیر اہتمام پٹرول لیوی ٹیکس میں اضافے کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی امیر جماعت اسلامی پاکستان کی اپیل پر دفتر جماعت اسلامی سے شروع ہو کر کچہری چوک تک پہنچی، جس میں خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے پٹرول لیوی میں اضافے کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے حکومت سے مہنگائی پر قابو پانے اور عوام کو فوری ریلیف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی جھنگ مخدوم حسن بلال ہاشمی نے کہا کہ پٹرول لیوی میں مسلسل اضافے نے پہلے ہی مہنگائی کے بوجھ تلے دبے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات براہ راست اشیائے خورونوش اور روزمرہ استعمال کی ضروری اشیا کی قیمتوں پر پڑ رہے ہیں، جس سے عام آدمی کی زندگی شدید متاثر ہو رہی ہے۔

انہوں نے احتجاج میں شریک خواتین کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے عوامی مسائل اور مشکلات کے خلاف آواز بلند کرکے شہریوں کے جذبات کی ترجمانی کی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پٹرول لیوی کے خلاف جاری احتجاجی تحریک عوامی حقوق کی جدوجہد ہے اور شہریوں کو چاہیے کہ وہ اس میں بھرپور شرکت کرکے حکومت تک اپنا مؤقف پہنچائیں۔

ریلی کے اختتام پر شرکاء نے حکومت سے پٹرول لیوی میں اضافہ واپس لینے، مہنگائی پر قابو پانے اور عوام کو فوری ریلیف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے