ناقص کارکردگی لاہور کے متعدد تھانوں کو شوکاز نوٹس ، وجہ کیا بنی ؟


لاہور (پنجاب پوسٹ) ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور سید ذیشان رضا کی زیر صدارت انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹرز میں اہم کرائم میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں ایس پی انویسٹی گیشن کینٹ راحیلہ اقبال، ڈی ایس پیز اور مختلف تھانوں کے انچارج انویسٹی گیشنز نے شرکت کی۔

میٹنگ کے دوران مقدمات میں پیش رفت، پینڈنگ کیسز، سنگین نوعیت کے جرائم اور اشتہا

ی ملزمان کی گرفتاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے تھانوں کے کرائم رجسٹر بھی چیک کیے اور کارکردگی کا باریک بینی سے معائنہ کیا۔

مقدمات کے حوالے سے فیڈ بیک نہ دینے اور مدعیان سے رابطہ نہ رکھنے پر تھانہ ڈیفنس بی، فیکٹری ایریا، جنوبی چھاؤنی اور سرور روڈ کے 4 انچارج انویسٹی گیشنز کو سنشور (Censure) کی سزا دی گئی۔

مزید برآں ناقص کارکردگی پر تھانہ ڈیفنس اے، ڈیفنس بی، فیکٹری ایریا، جنوبی چھاؤنی، سرور روڈ، مصطفیٰ آباد اور غازی آباد کے انچارج انویسٹی گیشنز کو شوکاز نوٹسز جاری کیے گئے۔ اس کے علاوہ تھانہ باغبانپورہ، برکی، ہیر، ڈیفنس سی، ہڈیارہ اور نارتھ کینٹ کے افسران کو بھی شوکاز نوٹسز جاری کیے گئے۔

ڈی آئی جی سید ذیشان رضا نے واضح کیا کہ خواتین سے زیادتی، تشدد اور ہراسگی کے مقدمات میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لیے سپیشل ٹیمیں تشکیل دینے اور بیرون ملک فرار ملزمان کو انٹرپول کے ذریعے گرفتار کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

انہوں نے سپروائزری افسران کو ہدایت کی کہ اشتہاری ملزمان کی گرفتاری سے متعلق روزانہ کی بنیاد پر پراگریس رپورٹس حاصل کی جائیں۔ فنانشل کرائمز میں ملوث ملزمان کی گرفتاری اور مقدمات کو جلد از جلد یکسو کرنے پر بھی زور دیا گیا۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے کہا کہ ڈی ایس پیز سنگین مقدمات میں پیش رفت کے لیے روزانہ میٹنگز کریں اور ملزمان کی فوری گرفتاری یقینی بنائیں۔ انہوں نے چالانی تناسب میں بہتری، مضبوط شواہد کی بنیاد پر چالان تیار کرنے اور پراسیکیوشن برانچ سے مؤثر کوآرڈینیشن بڑھانے کی ہدایت بھی دی۔

سید ذیشان رضا نے اس عزم کا اظہار کیا کہ شہریوں کے مسائل کا حل اور میرٹ پر تفتیش اولین ترجیحات ہیں، جبکہ میرٹ پر کسی قسم کا سمجھوتہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے