ماں کیساتھ دھوکا، بدبخت بیٹے نے 16 لاکھ روپے اور زیوارات ہتھیا کر والدہ کو گھر سے نکال دیا

فیصل آباد ( پنجاب پوسٹ ) فیصل آباد میں والدہ سے مبینہ طور پر دھوکہ دہی کے ذریعے لاکھوں روپے اور زیورات ہتھیانے اور بعد ازاں تشدد کرکے گھر سے نکالنے کے الزام میں پولیس نے ملزم بیٹے کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کی شکایت پر مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم شہزاد احمد نے اپنی والدہ مجیداں بی بی کو دھوکہ دے کر ان سے 16 لاکھ روپے نقد رقم اور قیمتی زیورات حاصل کیے۔ بعد ازاں جب والدہ نے اپنی رقم اور زیورات واپس مانگے تو ملزم نے مبینہ طور پر انہیں تشدد کا نشانہ بنایا اور گھر سے بے دخل کر دیا۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر ویمن پولیس اسٹیشن کی ایس ایچ او مدیحہ ارشاد نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم شہزاد احمد کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی جاری ہے اور تمام شواہد کی روشنی میں تفتیش آگے بڑھائی جا رہی ہے۔

اس موقع پر سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) فیصل آباد نے کہا کہ خواتین پر تشدد، ہراسگی اور کسی بھی قسم کی ناانصافی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق خواتین کے حقوق کا تحفظ اور انہیں فوری انصاف کی فراہمی پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، جبکہ ایسے واقعات میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے