لاہور(پنجاب پوسٹ)ملک بھر میں ہفتہ وار مہنگائی میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، ایک ہفتے کے دوران 20 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 9 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی، 22 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.28 فیصد اضافہ ہوا۔ مہنگائی میں اضافے کے باعث شہریوں کے روزمرہ استعمال کی متعدد اشیاء مزید مہنگی ہوگئیں۔
اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران پیاز کی قیمت میں 10.1 فیصد جبکہ مرغی کی قیمت میں 9.19 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طرح دال چنا 2.4 فیصد مہنگی ہوئی، جبکہ گھی، آٹا اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا۔ادارہ شماریات کے مطابق دوسری جانب بعض اشیاء کی قیمتوں میں کمی بھی ریکارڈ کی گئی۔
ٹماٹر 6.82 فیصد سستے ہوئے، جبکہ ایل پی جی، چینی، انڈے اور آلو کی قیمتوں میں بھی کمی ہوئی۔ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق مجموعی طور پر ایک ہفتے کے دوران 20 اشیاء مہنگی، 9 سستی جبکہ 22 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں، جس کے نتیجے میں ہفتہ وار مہنگائی میں 0.28 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔













