صوبہ میں مزید ترقی کیلئے غیرملکی سرمایہ کاروں کے ساتھ مقامی انویسٹرزکی حوصلہ افزائی ضروری، وزیراعلیٰ مریم نواز

لاہور ( پنجاب پوسٹ ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 36 واں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں کابینہ اراکین نے آزاد کشمیر کے الیکشن میں انتخابی کامیابی پر مبارکباددی۔پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیے 12 ارب 52 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز کی فراہمی کی اور صوبہ بھر بھی میں 900 سیکرٹری یونین کونسل کی بھرتی کی منظوری دی گئی ۔وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ صوبہ میں مزید ترقی کیلئے غیر ملکی سرمایہ کاروں کیساتھ مقامی انویسٹرز کی حوصلہ افزائی ضروری ہے۔

انہوں نے ا چھی فصل کے باوجود گندم کی کمی کا تاثر فکر انگیز قرار دیا ۔دسمبر تک 1100 الیکٹرو بسیں فراہم کرنے کا اعلان دہرایا، مون سون بارشوں اور اربن فلڈنگ کیلئے پیشگی اقدامات کو بھی سراہا۔ صاف پانی اتھارٹی سے متعلق خصوصی اجلاس میں ڈرنکنگ واٹر بوتل پر چارجز لگانے کی ابتدائی تجویز مستر د کردی اور کہا کہ جہاں پینے کا صاف پانی میسر نہیں،وہاں ہر صورت بوتلوں میں بند پانی پہنچائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس کو بتایا گیا کہ 30 سال بعد کچہ کے علاقے میں اغوا برائے تاوان جیسے جرائم کا خاتمہ کر دیا گیا ہے۔ گزشتہ نومبر سے کچہ علاقے میں جرائم کی شرح زیرو رہی۔ اجلاس میں کچہ کے علاقے میں پولیس کے لئے اسلحہ اور دیگر حفاظتی آلات کے لئے 1.1 ارب کی منظوری دی گئی۔ کچہ ایریا میں تعینات نفری کے لئے ہارڈ ایریا الاؤنس کی منظور ی دی گئی۔ کچہ کے پولیس شہیدوں کو شہید پیکج دینے کے لئے قواعد میں نرمی کی بھی منظوری دی گئی۔وزیراعلیٰ نے صوبہ بھر میں گندم کی بوائی کی حوصلہ افزائی اور معاونت کی ہدایت کی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کو بھی محکمہ ایجوکیشن سے منسلک کرنے اور وزیر تعلیم کے ماتحت کرنے کا حکم دیا۔ اجلاس میں صوبہ بھر بھی میں 900 سیکرٹری یونین کونسل کی بھرتی کی منظوری دی گئی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے صوبہ بھر میں سر کاری دکانوں کے بارے میں رپورٹ طلب کرلی۔

وزیراعلیٰ مریم نے میٹرک کے امتحانات میں ٹاپ کرنے والی سکول ٹیچر کی بیٹی کو شاباش دی۔ اجلاس میں پنجاب کے شفاف امتحانی سسٹم کو سراہا گیا۔ وزیراعلیٰ نے میٹرک میں بیٹیوں کی کامیابی کا تناسب 78 فیصد ہونے پرمسرت کا اظہار کیا۔ صوبائی کابینہ کے اجلاس میں مون سون بارشوں اور اربن فلڈنگ کے لئے پیشگی اقدامات کو سراہا گیا۔وزیراعلی کا پنجاب کے ہر ڈسٹرکٹ اور تحصیل تک الیکٹرو بس پہچانے کے عزم کا اعادہ کیا اور دسمبر تک 1100 الیکٹرو بسیں فراہم کرنے کا اعلان بھی دہرایا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے