وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی مری میں وین حادثے میں طلبہ کے جھلس کر زخمی ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار

لاہور (پنجاب پوسٹ) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے مری میں وین حادثے میں طلبہ کے جھلس کر زخمی ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔سکول وین سیفٹی کے بارے میں واضح احکامات کے باوجود عمل درآمد نہ ہونا افسوسناک اور تکلیف دہ امر ہے ۔

وزیراعلی مریم نواز شریف نے مری حادثے سے متعلق رپورٹ طلب کرلی اور ہدایت کی کہ ڈی سی مری ظہیر شیرازی جائے حادثہ پر پہنچیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرائیں۔

یہ بھی پڑھیں:مری میں سکول وین کھائی میں جا گری، وین میں آگ بھڑک اُٹھنے سے ڈرائیور سمیت 10 بچے زخمی

وزیراعلی مریم نواز شریف نے ابتدائی رپورٹ میں اوور لوڈنگ اور آتشزدگی سے بچاؤ کے لئے حفاظتی انتظامات نہ ہونے کا نوٹس لے لیا۔ سکول وین میں حفاظتی انتظامات اور فٹنس پر زیرو ٹالرنس اپنانے کا حکم دیا۔

وزیراعلی مریم نواز شریفنے ہولی فیملی ہسپتال میں زیر علاج بچوں کے بہتر ین علاج معالجے کی ہدایت کی اور کمشنر راولپنڈی کو زخمی بچوں کے علاج کی خود نگرانی کرنے کا ھکم دیا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے