لاہور: سبزہ زار کے علاقے میں دو دوستوں کے ہاتھوں تیسرے دوست کا قتل

لاہور(پنجاب پوسٹ) تھانہ سبزہ زار پولیس نے مقتول حمدان عمر کے والد عمر زادہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق حدید اپنے دوست حمدان عمر کو ملنے اس کے گھر آیا، جس کے بعد دونوں تیسرے دوست کرم عباس کے گھر لالہ زار کالونی چلے گئے۔ ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ کچھ دیر بعد کرم عباس نے حمدان کے بھائی زاہدن کو اطلاع دی کہ حمدان کی طبیعت خراب ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شاد باغ پولیس کی کاروائی،16 سالہ لڑکے کو ساتھیوں کے ہمراہ مل کر بدفعلی کا نشانہ بنانے والا مرکزی ملزم گرفتار

ایف آئی آر کے متن کے مطابق اہلِ خانہ جب ہسپتال پہنچے تو حمدان مردہ حالت میں پڑا تھا۔
مقدمے میں مقتول کے والد عمر زادہ نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ حدید اور کرم عباس نے مل کر حمدان کو قتل کیا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے