گندم کی رسٹ بیماری کے باعث پیداوار میں 50فیصد تک کمی واقع ہو سکتی ،ماہرین

فیصل آباد (پنجاب پوسٹ ) زرعی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ گندم کی رسٹ بیماری کے باعث پیداوار میں50فیصد تک کمی واقع ہو سکتی ہے، اس لیے قومی سطح پر ارلی وارننگ سسٹم اور رسٹ سے مزاحمت رکھنے والی گندم کی اقسام کو فروغ دینا ناگزیر ہے۔ یہ بات زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے مرکز برائے اعلیٰ تعلیم کے زیر اہتمام ’’پاکستان میں گندم کی رسٹ بیماری کے لیے ارلی وارننگ سسٹم‘‘ کے موضوع پر منعقدہ سیمینار میں مقررین نے کہی۔

ڈین کلیہ زراعت پروفیسر ڈاکٹر غلام مرتضیٰ نے غذائی تحفظ کے لیے گندم کی بیماریوں سے تحفظ کی اہمیت پر زور دیا، جبکہ پراجیکٹ سربراہ ڈاکٹر زنیرہ افضل نے بتایا کہ منصوبے کے تحت جدید ارلی وارننگ سسٹم کے بنیادی اجزا تیار کر لیے گئے ہیں جو رسٹ بیماری کی بروقت نشاندہی اور تدارک میں معاون ثابت ہوں گے۔ سیمینار سے پروفیسر ڈاکٹر ثاقب علی اور دیگر ماہرین نے بھی خطاب کیا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے