فیصل آباد، چار گھنٹے ریکی، دو گھنٹے آپریشن، 100 کلو برآمد جعلی مصالحہ کس برانڈ کا تھا؟

فیصل آباد(پنجاب پوسٹ)میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ناقص اور جعلی مصالحہ جات کی تیاری و فروخت کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے رضا آباد کے علاقے میں معروف برانڈز کے نام سے مصالحہ جات تیار کرنے والا یونٹ پکڑ لیا۔ کارروائی کے دوران شہریوں کو غیر معیاری مصالحہ جات کے استعمال سے بچا لیا گیا، جبکہ یونٹ سے بڑی مقدار میں ناقص مصالحہ جات اور مشینری بھی ضبط کرلی گئی۔

ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیم نے تقریباً 4 گھنٹے کی ریکی کے بعد رضا آباد میں کارروائی کی، جہاں کھلے مصالحہ جات کو معروف برانڈز کے لیبل لگا کر پیک کیا جارہا تھا۔ یونٹ سے 100 کلوگرام پیک مصالحہ جات جبکہ 95 کلوگرام کھلے مصالحہ جات برآمد کرکے ضبط کرلیے گئے۔ترجمان کے مطابق ملزمان ضبط شدہ مصالحہ جات کو سستے داموں مارکیٹ میں فروخت کرنے کی تیاری کر رہے تھے۔

کارروائی کے دوران یونٹ میں موجود تمام مشینری بھی قبضے میں لے لی گئی، جبکہ ذمہ دار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ شہریوں کو معیاری اور محفوظ خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ناقص، جعلی اور غیر معیاری اشیائے خورونوش تیار کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے