پنجاب کے دیہی علاقوں میں غیر معیاری پاپڑ، ٹافیاں اور بسکٹ فروخت کرنیوالوں کو فوڈ اتھارٹی کیسے پکڑ رہی ہے؟

لاہور(پنجاب پوسٹ)بچوں کی صحت کو لاحق خطرات کے پیشِ نظر پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ناقص اور غیر معیاری خوراک تیار کرنے اور سپلائی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کر دی ہیں۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر آپریشنز عامر افتخار کی سربراہی میں قلی بازار میں قائم ایک ڈسٹری بیوشن یونٹ کی انسپکشن کے دوران بڑی کارروائی کرتے ہوئے 11 ہزار کلوگرام غیر معیاری ٹافیاں، بسکٹ اور دیگر سنیکس تلف کر دیے گئے۔


ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق تلف کی جانے والی اشیائے خورونوش کے سیمپلز لیبارٹری تجزیے میں معیار پر پورا نہ اتر سکے تھے، جس کے باعث انہیں فوڈ سیفٹی قوانین کے تحت ضائع کیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ متعلقہ یونٹ کو گزشتہ کارروائی کے دوران بھی فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی پر اصلاح تک بند کیا گیا تھا، تاہم قوانین پر مکمل عملدرآمد نہ ہونے پر مزید کارروائی عمل میں لائی گئی۔

ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی راجہ منصور احمد نے کہا کہ غیر معیاری ٹافیاں، بسکٹ اور دیگر سنیکس مختلف علاقوں کے کریانہ اسٹورز پر سپلائی کیے جانے تھے، تاہم بروقت کارروائی کے باعث یہ مصنوعات مارکیٹ تک پہنچنے سے پہلے ہی تلف کر دی گئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بچوں کی صحت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور ملاوٹ مافیا کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری رہیں گی۔


انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب بھر میں فوڈ سیفٹی ٹیمیں مسلسل فیلڈ میں متحرک ہیں اور خوراک کے معیار کو یقینی بنانے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر انسپکشنز کی جا رہی ہیں۔ شہری اگر کہیں بھی ناقص، غیر معیاری یا مضر صحت خوراک کی تیاری یا فروخت دیکھیں تو فوری طور پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہیلپ لائن 1223 پر اطلاع دیں تاکہ ذمہ دار عناصر کے خلاف فوری قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے