جمعہ کو جماعت اسلامی کا احتجاج، پنجاب میں کونسی سی سڑکیں، کب اور کتنی دیر کیلئے بند کی جائیں گی؟

لاہور(پنجاب پوسٹ) جماعت اسلامی نے پیٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی ٹیکس کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کر دیا۔

ذرائع کے مطابق جماعت اسلامی کل ملک بھر کی 510 اہم سڑکوں پر احتجاجی مظاہرے کرے گی۔ لاہور میں اہم شاہراہوں کو شام چار بجے بند کرنے کا امکان ہے، جبکہ فیروز پور روڈ، جیل روڈ، ملتان روڈ اور دیگر بڑی سڑکوں پر احتجاج کیا جائے گا۔

لاہور میں مرکزی احتجاج قرطبہ چوک مزنگ میں ہوگا، جبکہ اسلام آباد میں 26 نمبر اسٹاپ، کراچی میں شاہراہ فیصل اور سوات موٹروے پر بھی احتجاج کی کال دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن منصورہ سے احتجاج کی مانیٹرنگ کریں گے، تاہم وہ کسی مخصوص مقام پر شرکت یا خطاب کریں گے یا نہیں، اس کا حتمی فیصلہ نہیں ہو سکا۔

مزید بتایا گیا ہے کہ احتجاجی مظاہروں کو بعض مقامات پر دھرنوں میں تبدیل کرنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے، جبکہ تمام مظاہروں سے جماعت اسلامی کی مرکزی و صوبائی قیادت خطاب کرے گی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے