قصور، کوٹ رادھا کشن میں ڈکیتی کی واردات، سابق چیرمین سے گن پوائنٹ پر کیا کیا چھینا گیا؟

لاہور (پنجاب پوسٹ) قصور کوٹ رادھا کشن میں دن دہاڑے ڈکیتی کی بڑی واردات کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے سابق چیئرمین شدید زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ مرالی چوک میں پیش آیا جہاں چار موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے ایک کار کو روک لیا۔ مزاحمت کرنے پر ملزمان نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں سابق چیئرمین یونین کونسل چھینہ ارلا، چوہدری رضوان عزیز شدید زخمی ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان فائرنگ کے بعد 62 لاکھ روپے نقدی، موبائل فون اور لائسنس یافتہ پستول لوٹ کر موقع سے فرار ہو گئے۔زخمی کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ واقعے کے بعد اہل خانہ نے آئی جی پنجاب اور آر پی او شیخوپورہ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

قصور پولیس کا کہنا ہے کہ اطلاع ملتے ہی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور ملزمان کی تلاش کے لیے کارروائی جاری ہے، جبکہ واقعے کی مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے