لاہور (پنجاب پوسٹ) وزیرآباد کے علاقے دھونیکے گاؤں میں نالہ پلکھو میں ڈوبنے والے معمر شخص کی لاش ریسکیو 1122 نے آٹھ گھنٹے کے طویل سرچ آپریشن کے بعد تلاش کر لی۔نالہ پلکھو میں طغیانی کی وجہ سے ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا رہا تاہم مسلسل محنت سے نعش کو نالہ پلکھو سے برآمد کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت کابینہ کا 36واں اجلاس، اہم فیصلوں کی منظوری
گذشتہ روز نواحی گاؤں ڈھونیکے چیمہ کے رہائشی محمد افضل چی۔ہ اپنے مال مویشی کو دیکھنے نالہ پلکھو عبور کر کے بیلہ جا رہے تھے کہ گہرے سیلابی پانی کی نذر ہو گئے جس پر ریسکیو ٹیموں کو طلب کیا گیا ریسکیو 1122 کے مطابق واٹر ریسکیو ٹیم نے لائن سرچ، اسکوبا ڈائیونگ اور بوٹ پٹرولنگ کے ذریعے آپریشن جاری رکھا، جس کے بعد متوفی کی لاش جائے حادثہ سے تقریباً آٹھ کلومیٹر دور نالے سے برآمد ہوئی۔ لاش کو ضروری قانونی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔ سرچ آپریشن میں ریسکیو 1122 کی دو واٹر ریسکیو بوٹس، 17 ریسکیورز اور مقامی رضاکاروں نے حصہ لیا۔














