بابا گرونانک یونیورسٹی، 23 پروگرامز میں بی ایس ڈگری کے بعد 6 مضامین میں ایم ایس پروگرام شروع کرنے کا اعلان

ننکانہ صاحب (پنجاب پوسٹ) رجسٹرار بابا گرونانک یونیورسٹی ننکانہ صاحب مبشر طارق نے اعلان کیا ہے کہ یونیورسٹی میں بہت جلد چھ مختلف مضامین میں ایم ایس پروگرامز کا آغاز کیا جا رہا ہے، جس سے طلبہ کو معیاری اعلیٰ تعلیم کے مزید مواقع میسر آئیں گے۔


صدر پریس کلب ننکانہ صاحب چوہدری افضل حق کی قیادت میں صحافیوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے رجسٹرار نے کہا کہ یونیورسٹی میں اس وقت 23 مختلف مضامین کے بی ایس پروگرامز میں داخلے جاری ہیں جبکہ جلد ہی چھ مضامین میں ایم ایس پروگرام بھی شروع کیے جائیں گے۔


انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کے نئے اسٹیٹ آف دی آرٹ کیمپس میں منتقلی سے ہزاروں طلبہ و طالبات کو جدید اور معیاری تعلیمی سہولیات باآسانی دستیاب ہوں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ طلبہ کو بہترین تعلیمی ماحول اور معیاری تعلیم کی فراہمی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے، جس کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔


مبشر طارق نے واضح کیا کہ یونیورسٹی میں داخلوں، بھرتیوں اور دیگر تمام انتظامی امور میں ہمیشہ شفافیت کو یقینی بنایا گیا ہے اور حالیہ بھرتیوں کے عمل میں بھی مکمل میرٹ اور شفافیت ہر صورت برقرار رکھی جائے گی۔


اس موقع پر انہوں نے صحافیوں کو داخلوں اور بھرتیوں کے آن لائن طریقہ کار، شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے اختیار کیے گئے اقدامات اور یونیورسٹی کی تعلیمی و انتظامی پالیسیوں سے بھی تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے