وومن پروٹیکشن اتھارٹی کے انٹرن طلبا و طالبات کا دورہ پنجاب اسمبلی، حنا پرویز بٹ نے پارلیمانی روایات پر بریفنگ دی

لاہور (پنجاب پوسٹ) پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کے انٹرن شپ پروگرام میں شریک طلبہ و طالبات نے پنجاب اسمبلی کا مطالعاتی دورہ کیا، جہاں چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے انٹرنز کو اسمبلی کی تاریخ، پارلیمانی روایات اور قانون سازی کے عمل سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔


دورے کے دوران انٹرنز کو پنجاب اسمبلی کی تاریخی اہمیت پر مبنی خصوصی دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی، جبکہ انہیں بل کی تیاری، ایوان میں پیشی، بحث، منظوری اور قانون بننے کے مختلف مراحل سے بھی آگاہ کیا گیا۔ طلبہ و طالبات نے پنجاب اسمبلی کی تاریخی پرانی اور جدید نئی عمارت، اسمبلی ہال، کمیٹی رومز، لائبریری اور دیگر اہم حصوں کا بھی دورہ کیا۔


انٹرنز نے اپنے تاثرات میں کہا کہ پنجاب اسمبلی کا مطالعاتی دورہ ان کے لیے انتہائی معلوماتی اور یادگار تجربہ رہا، جس سے انہیں پارلیمانی، جمہوری اور قانون سازی کے نظام کو قریب سے سمجھنے کا موقع ملا۔


اس موقع پر حنا پرویز بٹ نے کہا کہ نوجوان ہمارے ملک کا مستقبل اور آنے والے کل کے قائدین ہیں، انہیں جمہوری اداروں، آئین اور قانون سازی کے عمل سے آگاہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے تعلیمی دورے نوجوانوں میں قیادت، اعتماد، ذمہ داری اور سماجی شعور پیدا کرتے ہیں۔


چیئرپرسن نے مزید کہا کہ پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کا انٹرن شپ پروگرام نوجوانوں کو خواتین کے حقوق، عوامی خدمت اور معاشرتی ذمہ داریوں سے آگاہ کر رہا ہے، جبکہ نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو ملک و قوم کی ترقی اور مثبت تبدیلی کے لیے بروئے کار لائیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے