سازش، قتل یا طبعی موت، لاہور کی نجی یونیورسٹی میں کھانا کھاتے ہوئے قصور کے طالب علم کی پراسرار موت، جین زی میں خوف و ہراس پھیل گیا

لاہور(پنجاب پوسٹ) ڈیفنس بی کی ایک نجی یونیورسٹی میں 18 سالہ طالب علم کی پراسرار ہلاکت کا واقعہ پیش آیا ہے، جس نے طلبہ اور انتظامیہ میں تشویش کی لہر دوڑا دی۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت اریب لیاقت کے نام سے ہوئی ہے، جو قصور کا رہائشی تھا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق اریب لیاقت ناشتہ کر رہا تھا کہ اچانک اس کی طبیعت خراب ہو گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ساتھ موجود طالب علموں نے فوری طور پر ریسکیو اہلکاروں کو اطلاع دی، تاہم ریسکیو ٹیم کے موقع پر پہنچنے پر لڑکے کی موت کی تصدیق کر دی گئی۔

پولیس کے مطابق اریب لیاقت نجی یونیورسٹی میں ایک مقابلے کے امتحان میں شرکت کے لیے آیا تھا، جس میں مختلف تعلیمی اداروں سے ٹاپ طلبہ کو مدعو کیا گیا تھا۔ اس مقابلے میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کو یونیورسٹی کی جانب سے مفت تعلیم فراہم کی جاتی ہے۔

واقعے کے بعد پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ مزید حقائق جاننے کے لیے تفتیش جاری ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات مکمل ہونے اور پوسٹمارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی واقعے کی اصل وجوہات سامنے آ سکیں گی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے