پنجاب کے دریاؤں میں معمول کے مطابق پانی، چند نالوں میں معمولی طغیانی، پنجاب حکومت کی کیسی ہے تیاری؟

لاہور (پنجاب پوسٹ) ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب کے بیشتر دریاؤں میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے جبکہ دریائے چناب، جہلم، راوی اور ستلج میں پانی کی صورتحال نارمل ہے۔ ڈیرہ غازی خان کی رودکوہیوں میں بھی پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ریکارڈ کیا گیا ہے۔


ترجمان نے بتایا کہ دریائے سندھ میں کالا باغ اور چشمہ کے مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ کالا باغ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 3 لاکھ 64 ہزار کیوسک جبکہ چشمہ کے مقام پر 3 لاکھ 21 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اسی طرح نارووال کے نالہ بسنتر میں بھی نچلے درجے کا سیلاب موجود ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے سیف انور جپہ کے مطابق حکومت پنجاب نے ممکنہ متاثرہ علاقوں میں فلڈ ریلیف کیمپس قائم کر دیے ہیں، جہاں متاثرین کو بنیادی سہولیات، خوراک اور ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔


انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ موسم اور سیلابی صورتحال کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں، دریاؤں، نہروں اور ندی نالوں کے اطراف غیر ضروری سیروتفریح سے گریز کریں اور خصوصاً بچوں کو دریاؤں اور ندی نالوں میں نہانے سے ہرگز نہ جانے دیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے