کان کی ایک بالی نے پولیس کو ریکارڈ یافتہ چورنی تک کیسے پہنچایا؟

لاہور (پنجاب پوسٹ) اسلام پورہ پولیس نے رش کے دوران ایک لڑکی کے کان سے بالی نوچنے والی ریکارڈ یافتہ سنیچر ملزمہ کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزمہ نے ہجوم کا فائدہ اٹھاتے ہوئے لڑکی کے کان سے بالی چھین لی، جس کے باعث متاثرہ لڑکی کا کان بھی زخمی ہو گیا۔


واقعے کی اطلاع ملتے ہی اسلام پورہ پولیس نے فوری مقدمہ درج کر کے ملزمہ کی تلاش شروع کر دی۔ پولیس نے ملزمہ کی شناخت اور گرفتاری کے لیے سی سی ٹی وی فوٹیج سے مدد حاصل کی، جس کی مدد سے 24 گھنٹوں کے اندر ملزمہ کو گرفتار کر لیا گیا۔


پولیس کے مطابق گرفتار ملزمہ لاہور کے مختلف تھانوں میں چوری اور سنیچنگ کی متعدد وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ ہے۔ ملزمہ کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹیگیشن پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔


ایس پی سٹی نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 24 گھنٹوں کے اندر ملزمہ کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ایسے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے