شہریوں کی شکایات اور سوشل میڈیا پر مدد کی اپیل، سلمیٰ بٹ موٹروے پر پہنچ گئیں، ریسٹ ایریا پر کیا کھلایا جاتا رہا؟

حافظ آباد(پنجاب پوسٹ)وزیراعلیٰ پنجاب کی معاونِ خصوصی سلمیٰ بٹ اور ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی راجہ منصور احمد کی ہدایت پر پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ایم-2 سکھیکی موٹروے پر واقع معروف فوڈ چینز کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 5 فوڈ چینز کا معائنہ کیا۔ کارروائی کے دوران سنگین خلاف ورزیوں پر 4 نیشنل فوڈ چینز کے آؤٹ لیٹس کو بند (سیل) کر دیا گیا جبکہ مجموعی طور پر 35 لاکھ روپے کے بھاری جرمانے بھی عائد کیے گئے۔


کارروائی کے دوران ایک من سے زائد مختلف ناقص، غیر معیاری اور ممنوعہ اشیائے خورونوش تلف کر دی گئیں۔ معائنے میں متعدد فوڈ آؤٹ لیٹس کے فریزر اور واشنگ ایریاز انتہائی گندے پائے گئے جبکہ بدبودار اور آلودہ پانی کی موجودگی بھی سامنے آئی۔ صفائی کے ناقص انتظامات، خوراک کی حفاظت سے متعلق اصولوں کی خلاف ورزیاں اور غیر معیاری ماحول پر سخت ایکشن لیا گیا۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیم نے معائنے کے دوران سپلائی ریکارڈ، واپسی (ریٹرن) ریکارڈ اور دیگر ضروری دستاویزات کی عدم دستیابی بھی نوٹ کی، جس پر متعلقہ فوڈ چینز کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔ حکام کا کہنا تھا کہ عوام کو محفوظ اور معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔


ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی راجہ منصور احمد نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے واضح احکامات کے مطابق جعل سازی، غیر معیاری خوراک اور ایکسپائر اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوام کی صحت سے کھیلنے والوں کے لیے کسی قسم کی رعایت نہیں ہوگی اور غیر معیاری یا ایکسپائر خوراک کو مارکیٹ تک پہنچنے سے ہر صورت روکا جائے گا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے