لاہور۴ (پنجاب پوست) بورےوالا یوم استحصالِ کشمیر کے موقع پر بورے والا میں یکجہتی کشمیر ریلی نکالی گئی، جس میں انتظامیہ، وکلاء، تاجر برادری اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔
بورے والا میں یومِ استحصالِ کشمیر کے حوالے سے یکجہتی کشمیر ریلی بلدیہ آفس سے شروع ہو کر پریس کلب کے سامنے اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر نے کی جبکہ وکلاء، تاجر تنظیموں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے بھی بھرپور شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کا اہم اجلاس، ہڑتال میں شمولیت پر مشاورت جاری
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑی ہے اور بھارت کے غیر قانونی قبضے اور مظالم کی بھرپور مذمت کرتی ہے۔ شرکاء نے کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت کرتے ہوئے کشمیر کی آزادی کے حق میں نعرے بھی لگائے۔












