اسلام آباد(پنجاب پوسٹ)وزیراعظم اپنا گھر پروگرام کے تحت ہاؤسنگ قرض کے حصول کیلئے درکار ضروری کاغذات کی تعداد کم کر کے 5 کر دی گئی ہے، جس کا مقصد قرض کے خواہشمند شہریوں کیلئے آسانی پیدا کرنا ہے۔
ہاؤسنگ قرض کیلئے ضروری دستاویزات میں ٹرانسفر، پوزیشن لیٹر، نقشہ، رہن رکھنے کی اجازت کا خط اور اندراجِ رہن شامل ہیں۔ اس حوالے سے تمام بینکوں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
وزارتِ ہاؤسنگ اینڈ ورکس کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ وزیراعظم اپنا گھر پروگرام ملک بھر میں جاری ہاؤسنگ قرضوں کا ایک اہم منصوبہ ہے۔ اس کے تحت حکومتِ پاکستان کی جانب سے پہلی بار گھر بنانے کیلئے ایک کروڑ روپے تک قرض فراہم کیا جا رہا ہے۔
وزارت کے مطابق اسکیم کے تحت ہاؤسنگ فنانس کیلئے بینکوں کو درکار ضروری دستاویزات کو محدود اور معیاری بنایا گیا ہے۔











