امن کمیٹی لاہور کی جانب سے سانحہ پشاور کے شہدا کے لیے دعائیہ تقریب، شہدا کے درجات کی بلندی کی دعا


لاہور(پنجاب پوسٹ)سانحہ پشاور کے شہدا کے ایصالِ ثواب کے لیے امن کمیٹی لاہور کے زیر اہتمام دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب مرکزی آفس شادمان میں چیئرمین امن کمیٹی لاہور محمد ارشد گجر کی جانب سے منعقد کی گئی، جس کا مقصد سانحہ پشاور میں جاں بحق ہونے والے معصوم بچوں اور اساتذہ کے لیے دعائے مغفرت کرنا تھا۔

تقریب میں عبداللہ گجر، اسد گجر، عبدالصمد گجر، عمر گجر، اویس علی اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ شرکاء نے سانحہ پشاور پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، جبکہ چوہدری آصف ایڈووکیٹ کے والد کے انتقال پر بھی تعزیت کی گئی۔

اس موقع پر اجتماعی دعا کرائی گئی، جس میں اللہ تعالیٰ سے التجا کی گئی کہ وہ تمام مرحومین کی مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار خاندانوں کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے