پاکستانی فلم مینگو جٹ پر سوشل میڈیا پر تنقید کیوں ہورہی ہے ؟ ٹکٹ خریدنے سے پہلے یہ خبر ضرور پڑھ لیں

لاہور(پنجاب پوسٹ)فیصل قریشی اور حریم فاروق کی نئی فلم ’مینگو جٹ‘ سینما گھروں کی زینت تو بن گئی، مگر ریلیز کے ساتھ ہی شائقین کی تنقید نے فلم سازوں کی امیدوں پر پانی پھیر دیا، جبکہ باکس آفس پر بھی فلم کو سرد مہری کا سامنا ہے۔

پاکستانی اداکار فیصل قریشی اور حریم فاروق کی نئی فلم ’مینگو جٹ‘ ریلیز ہوتے ہی شائقین کی جانب سے شدید تنقید کی زد میں آگئی ہے، جبکہ سینما گھروں میں بھی فلم دیکھنے والوں کی تعداد کم رہنے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

فلم میں فیصل قریشی اور حریم فاروق نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں، جبکہ حریم فاروق اس فلم کی پروڈیوسر بھی ہیں۔فلم کی ہدایت کاری ابو علیحہ نے کی تھی، تاہم وہ تخلیقی اختلافات کے باعث ریلیز سے قبل ہی اس منصوبے سے الگ ہو گئے تھے۔

WhatsApp Image 2026 10 19 at 12.49.31 PM

فلم کی کاسٹ نے ریلیز سے پہلے بھرپور تشہیری مہم چلائی تھی، لیکن ابتدائی عوامی ردعمل زیادہ حوصلہ افزا دکھائی نہیں دے رہا۔سوشل میڈیا پر فلم دیکھنے والے بعض شائقین نے اس کی کہانی، اداکاری اور ایڈیٹنگ پر کڑی تنقید کی ہے۔ کچھ صارفین کے مطابق فلم کی کہانی متاثرکن نہیں، جبکہ مناظر کی ایڈیٹنگ بھی غیر معیاری ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے