لاہور (پنجاب پوسٹ) پنجاب بھرمیں انسدادِ پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی کرنےوالوں کے خلاف پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں، رواں سال صوبےبھرمیں 11 ہزار 397 ملزمان کو گرفتار کرکے 10 ہزار 849 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔
پولیس کےمطابق کارروائیوں کے دوران 5 لاکھ 99 ہزار 340 پتنگیں اور 19 ہزار 361 ڈور کی چرخیاں برآمد کی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں اپنے ہاتھوں سے زرافوں کو کھانا کھلائیں، انوکھا زرافہ کیفے کہاں بنایا گیا ہے؟
لاہور میں بھی انسدادِ پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پر 5 ہزار 740 ملزمان گرفتار کیے گئے جبکہ 5 ہزار 466 مقدمات درج ہوئے،شہرمیں کارروائیوں کے دوران 2 لاکھ 17 ہزار 176 پتنگیں اور 7 ہزار 875 ڈور کی چرخیاں برآمد کی گئیں۔
آئی جی پنجاب عبدالکریم نےواضح کیا ہے کہ صوبے میں کسی بھی جگہ پتنگ بازی ہرگز قابلِ برداشت نہیں، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔









