لاہور (پنجاب پوسٹ)کراچی پورٹ پر 4 بڑے بحری جہازوں کے ذریعے ایک ساتھ ایک لاکھ 8 ہزار 277 میٹرک ٹن کھاد کراچی پہنچ گئی۔ ملکی زرعی سپلائی چین میں کھاد کی فراہمی مستحکم ہوگی۔
کراچی گیٹ وے ٹرمینل پر کھاد سے لدے 4 جہاز لنگر انداز ہوئے جو مجموعی طور پر ایک لاکھ 8 ہزار 277 میٹرک ٹن کھاد لے کر پہنچے۔ کراچی پورٹ ٹرسٹ نے کھاد کا بڑا ذخیرہ کامیابی سے کم وقت میں ان لوڈ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹیمپرڈ اسٹڈی ویزے پر سائپرس جانے کی کوشش ناکام، لاہور ایئرپورٹ پر مسافر آف لوڈ
کے پی ٹی کے مطابق ان جہازوں میں ایچ ایس ایل میکسیکو نو ہزار 277 میٹرک ٹن پوٹاشیم کھاد لے کر آیا جبکہ ہیپی فاؤنڈر، آکسن آدم اور زونگ چینگ ہونگ شینگ بالترتیب 5 ہزار، 44 ہزار اور 50 ہزار میٹرک ٹن ڈی اے پی کھاد لے کر پہنچے۔
ماہرین کے مطابق ڈی اے پی کھاد پاکستان کی ربیع کی فصلوں کے لیے خصوصی اہمیت رکھتی ہے جبکہ کھاد کی بروقت ہینڈلنگ زرعی پیداوار میں اضافے اور ملک میں غذائی تحفظ کو یقینی بنانے میں معاون ثابت ہوگی۔










